|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ وکلاء کو بھی چاہیے معاملات ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں وکلاء بپھر گئے، جنہوں نے جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔

وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *