|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2020

راولپنڈی میٹرو ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے جس کے باعث بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹریک پر دھرنا تاحال جاری ہے۔ احتجاجی ملازمین نے میٹرو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے تنخوا نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھج گئے ہیں، بے حس انتظامیہ ہے، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، جب تک تنخواہیں نہیں مل جاتی دھرنا جاری رہے گا۔

میٹرو بس ملازمین کے دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ہمیں سہولت میسر آسکے۔