|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

بلوچستان اسمبلی نے 9مئی کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد عمرانی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاؤس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ قرارداد متن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ منظم سازش کے تحت افواج پاکستان کے خلاف مسلح جتھوں کو اکسایا گیا، جو کام ازلی دشمن نہ کر سکا دہشت گردوں نے کردیا۔

متن میں کہا گیا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر شمار کیاجائے گا، یہ ایوان افواج پاکستان پر مکمل اعتماد، یکجہتی اور بر پور حمایت ک اظہار کرتا ہے۔

قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 9مئی 2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولیت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *