|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے 9 مئی کےشہداء کےلواحقین میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاست کا سب کا حق ہے لیکن شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گئے۔

بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے جان قربان کرنے والوں کی یادگاروں نقصان پہنچانے والوں کو سزایں دی جائیں، ہم ملک کے خلاف سازش کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہیں ملٹری کورٹس کے ذریعے یادگاروں کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دلوای جائیں۔

جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، میرے والد سمیت تین سو ساتھیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے بدلہ لینے کی بجائے سیاسی عمل کو اپنایا ایوان میں پہنچ کر شہداء کی آواز بلند کریں گئے۔

جمال رئیسانی نے اعلان کیا کہ ہم شہداء کے لواحقین کےلیے روزگار فراہم کرنے کے لیے کوٹہ سسٹم لائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *