کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس2021 کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔
عارضی پابندیوں کی وجہ سے بیلاروس کے صدر کی میگا ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے تمام فیڈریشنز اور کمیٹیز کو خبردار کیا ہے۔
صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا کہ کوئی بھی ایتھلیٹ ٹوکیو میں وقت سے پہلے نہیں آئے گا اور نہ ہی زیادہ دیر رک سکے گا۔
میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صرف وہی ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن کے مقابلے پہلے ہفتہ میں شیڈول ہوں گے۔
تمام کھلاڑی اولپک ویلج میں اپنے مقابلے سے صرف پانچ دن پہنچیں گے اور آخری میچ کے بعد کم سے کم وقت وہان گزاریں گے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم ایک وقت میں کم سے کم افراد کا مجمع رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا آسان ہو۔
میگا ایونٹ کے متعلق مزید ہدایات جنوری2021 میں جاری کی جائیں گے۔
ٹوکیو اولمپکس کو عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردی گیا تھا اور 23 جولائی تا 8 اگست 2021 کو شیڈول ہیں۔ میگا ایونٹ میں10لاکھ سے زیادہ کھلاڑی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئیں گے۔