|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کی سابقہ چیئرپرسن اور بلوچ نیشنل موومنٹ کی رہنما بانک کریمہ بلوچ کینیڈہ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

کینیڈین پولیس نے بانک کریمہ بلوچ کی گمشدگی کی خبر نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آخری بار 20 دسمبر کو دیکھا گیا تھا۔

جبکہ اب انکی لاش برآمد ہوگئی ہے، لیکن تاحال اس بارے میں کینیدین پولیس نے کوئی تفصیلات شائع نہیں کیں ہیں۔