|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گولڈن فٹ اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

گولڈن فٹ ایوارڈ کسی بھی فٹبالر کو زندگی میں صرف ایک بار ملتا ہے۔ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے فٹبالر کی عمر اٹھائیس سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

یوینٹس کے لیے بہترین کارکردگی پر رونالڈو کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے دو ہزار بیس میں چوالیس گول کیے ہیں۔ بارسلونا کےلیے عمدہ کارکردگی دکھانے والے لیونل میسی ابھی تک اس ایوارڈ سے محروم ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب کے بعد رونالڈونے ٹوئٹر پر حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سال 2019 میں گولڈن فٹ ایوارڈ  کروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ کو ملا تھا۔ 2018 میں یہ  ایوارڈ معروف فٹبالر ایڈیسن کوانی کو ملا۔