|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

بسیمہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق گوادر کو باڑ لگانے اور بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر نارروا تقسیم کے خلاف بی این پی بسیمہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں بی این پی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسیٰ زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی ضلعی ڈپٹی سکر یٹری عبدالخالق بلوچ ضلعی کسان ومائیگری سکریٹری محمد ایوب بلوچ سینئر رہنما و مرکزی کونسلر چاچا مجیب عیسیٰ زئی تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ سینئر نائب صدر حاجی ملک دینار نائب صدر عبدالواحد بلوچ عبدالباسط سمالانی عطا الرحمن سمالانی آغا عارف عیسیٰ زئی یحییٰ حمید بلوچ منظور ایگل کلیم اللہ بلوچ حمید اللہ۔

بی ایس او بسیمہ کے آرگنائزر مسلم بلوچ جہانزیب بلوچ و دیگر نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے انجینئر سیف الرحمن عیسیٰ زئی میر بالاچ خان رودینی عبدالخالق بلوچ محمد حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے گوادر کو باڑ لگانے بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام سے نارروا تقسیم کرنے کے شدید مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بلوچستان بالخصوص گوادر کے لئے۔

جس بڑے پیمانے پر ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرنے جارہاتھا ان سب سے پہلی بڑی پیکیج گوادر کو مکمل سیل کرکے باڑ لگانے کی صورت نظر آئی جس سے وہاں کے عوام کی جو آذادانہ نقل و عمل ہے اسے ختم کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوادر میں باڑ لگانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔