|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2020

امریکا کے شہر نیش ویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا کرنے والے شہری کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی شہر نیش ول میں کرسمس پر دھماکا 63 سالہ مقامی شہری انتھونی وارنر نےکیا، ملزم دھماکے میں خود بھی زخمی ہو گیا تھا۔

نیش ویل میں کرسمس کے روز گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے 3 افراد زخمی جبکہ 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

نیش ول کے میئر کا کہنا ہے کہ واقعے میں متاثر اے ٹی اینڈ ٹی کی عمارت اور دھماکے میں ممکنہ طور پر کوئی تعلق لگتا ہے۔