|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے گزشتہ دنوں تمپ میں کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف تعزیتی اجتماع پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے خواتین پرحملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کریمہ بلوچ تمپ کی بیٹی ہیں ان کی پیدائش تمپ کی ہے۔

اوربلوچستان بالعموم اور بالخصوص تمپ کی خواتین اور طالبات میں شعور اجاگر کرکے انہیں علم کی جانب راغب کرنے میں ان کا اہم کردار ہے،کوئی بھی ذی شعور بلوچ ان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتا، ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچ عوام میں احساس محرومی کی شدت اپنی انتہاء تک پہنچ چکی ہے۔

بلوچ عوام میں شدید ہیجان اور اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے، سویڈن میں ساجد بلوچ اور کینیڈا میں کریمہ بلوچ کی شہادت کے بعد اپنے آپ کو پوری دنیا میں غیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں جوانتہائی تکلیف دہ ہے،ان حالات میں تمپ میں تعزیتی اجتماع پرحملہ اورپابندی غیرجمہوری اوریہاں کی روایتوں اورمعاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔