ویٹی کن سٹی رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے نئے سال کے موقع پر دنیا میں امن کے قیام کی اپیل کی ہے۔
وہ آج سال کے پہلے دن ویٹی کن میں دوبار نمودارہوئے ہیں۔اس سے پہلے وہ دردشقیقہ کی وجہ سے جمعرات اور پھر جمعہ کی صبح چرچ کی نئے سال کی روایتی دعائیہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔دوپہر کے وقت جب انھوں نے تقریر کی ہے تو ان چہرے سے درد یا کسی قسم کی تکلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔