|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گھر پر گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، واقعہ مشی گن کی اوک لینڈ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور طیارے میں سوار 2 مسافر شامل ہیں۔

واقعے میں گھر میں موجود 5 افراد محفوظ رہے، تاہم ان کی بلی طیارے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی۔

طیارہ گھر پر گرنے سے اس میں آگ لگ گئی جس پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا، طیارہ گرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔