عراقی انٹیلی جنس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹس عراق میں امریکا پر حملے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ٹرمپ کواسرائیلی منصوبے میں پھنسنے سےبچنے کا مشورہ دے دیا۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کوخبردار کرتے ہوئے اسرائیل کے مشتبہ منصوبے میں نہ پھنسنے پر زوردیا ہے۔
دوسری جانب جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پرایران اورعراق میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل قاسم سلیمانی کو گزشتہ سال 3 جنوری کوعراق دورے کے دوران امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔