اوستہ محمد: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کے زیر اہتمام ایک شمولیتی پروگرام زیر صدارت سابق زونل صدر کامریڈ احسان بلوچ منعقد ہوا جسکے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ تھے بی ایس او پجار کے آئین و منشور سے اتفاق کرکے بی ایس او پجار میں شمولیت کی جن میں، ظفر زہری، منیر عمرانی، الطاف عمرانی، قیصر کھوکھر، راحب جمالی، فدا حسین جملی، گل حسن جمالی۔
راشد حسین عباسی، لکھمیر میرالی، اللہ ڈنہ دایہ ،غلام نبی جتوئی، نصراللہ، عرفان، عبدالخالق، فراز، طاہر بلوچ، نصیر جان مستوئی طاہر بلوچ، طارق رند، احمد علی رند، ضمیر رند ،معظم رند، مراد رند و دیگر دوست شامل تھے اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ، سابق صدر بی ایس او پجار اوستہ محمد زون احسان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار میں نئے آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔
اور یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ نئے دوست جوش و جذبے کے ساتھ تنظیم ساتھ جْڑ کر جدوجہد کرینگے اور بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم سے سیاسی و علمی حوالے سے شعور حاصل کرینگے مزید نعیم بلوچ نے کہا کہ بی ایس او پجار طلباء کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہر وقت طلباء کے حقوق کے لئیے آواز بلند کی ہے اور نوجوانوں کو سیاسی شعور دینے میں بی ایس او کا ایک اہم تاریخی کردار رہا ہے۔
بی ایس او ایک مادر آرگنائزیشن ہے اور نوجوان اس سے جْڑ کر معاشرے میں ہونے والے ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرینگے مزید انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور اسکے ساتھ ساتھ سیاسی شعوری حوالے سے بھی بیدار رہیں۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں قلم کو اپنا ہتھیار اور کتاب کو دوست بنائیں۔۔