ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ چیف سیکریڑی بلوچستان کے واضع احکامات نوٹیفیکشن کے باوجود نصیرآباد خاص کر ڈیرہ مراد جمالی شہر کے گلی محلوں میں منی پیڑول پمپ موجود ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں جانے والے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کا کاروبار کسٹم کی چیک پوسٹوں کے باوجود عروج پر ہے۔
جس کی وجہ سے حکومت پاکستان سے منظورشدہ لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے پیڑول پمپوں مالکان کا دیوالیہ نکل چکا ہے غیر قانونی پیڑول پمپ ایرانی ڈیزل کی پابندی پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری محکمہ کسٹم اور نصیر آبادانٹظامیہ پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان حکومت گڈ گورنئس قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔
وزیراعلی بلوچستان کے دورہ نصیرآباد کے موقع پر مواصلات وتعمیرات کی بلڈنگوں کو غیر معیاری قرار دینے والی بلڈنگ کے کام بند کرنے آفیسروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ناقص میڑیل استعمال کرنے پر شاباشی کے طور پر بند فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کھنڈ ر کا روپ اختیارکر چکا ہے۔
اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گیس بجلی کی بندش کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں شدید سردی میں شرقی ڈیرہ مراد جمالی لانگو محلہ کی عوام گیس کے لیئے پریشان ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے اور کہاکہ نصیرآباد میں کسٹم اور انٹظامیہ نے چیف سیکریڑی کے نوٹیفیکشن کو ردی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے بڑے زور وشور سے ایرانی ڈیزل منی پیڑول پمپ جاری ہیں۔
ستم ظریفی کی اعلی ٰ مثال یہ ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں درجنوں ون یونٹ منی پیڑول پمپ گلی محلوں میں موجود ہونے سے سکول جانے والے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں رکشوں پک اپ کے ذریعے شہر میں ایرانی ڈیزل پیڑول کی سپلائی جاری ہے انہوں نے کہاکہ انظامیہ اور کسٹم فوری طور پر بیدار ہوجائیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا ۔