|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد  34 ہو گئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

 زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ  درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس سے کئی اسپتالوں کی عمارتیں بھی گرگئیں جس کے نتیجے میں عملہ اور مریض ملبے تلے دب گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے میں اب تک 34 افراد کے ہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔