ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی معروف سیاستدان ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ پر قائم انتظامیہ کے چیک پوسٹ عوام ٹرانسپورٹروں کے محافظ بننے کے بجائے رشورت خوری بھتہ خوری کے اڈے بن چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مستونگ کے علاقے میں لیویز چیک میں ٹرک ڈرائیور سے لیویز اہلکاروں کی جانب سے رشوت لینے کے موقع پر سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں کئی مرتبہ بلوچستان کی قومی شاہراہ پر موجود انتظامیہ کی چیک پوسٹوں رشوت بھتہ خوری کے خلاف آواز بلند کی ہے مستونگ کے علاقے میں لیویز اہلکاروں کی جانب سے رنگ ہاتھوں ٹرک ڈرائیورسے رشوت لیتے ہوئے دیکھ کر آنکھیں شرم سے جھک گئی ہے۔
عوامی نمائندے کے سامنے سر عام قومی شاہراہ پر رشوت خوری کا دھندہ جاری ہے بلوچستان میں خاص کر انتظامیہ کی چیک پوسٹوں کو مسافروں ٹرانسپورٹروں کیلئے امن کا گہوارہ سمجھے جاتے تھے موجودہ حکومت کے دور میں چیک پوسٹیں بھتہ خوری کے اڈے بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قومی شاہراہ پر قائم بھتہ خوری چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے جن کی موجودگی میں آج تک مسافروں کو تنگ کرنے کے بجائے کون سی اہم دہشت گرد یا ملزمان گرفتار کیئے گئے ہیں ۔