سوراب: نواب نوروز خان زرکزئی زہری کے فرزند نوابزادہ غازی جلال خان زرکزئی زہری طویل علالت کے بعد وفات پاگئے وہ نواب دوداخان زہری مرحوم کاسالا،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری۔
ممبر بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری،نوابزادہ میرعلی نواز خان زہری کے ماموں،میر منظور احمد زہری کے والد،میرشاجہان زہری کے داداتھے،ان کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے انجیرہ میں اداکی جائے گی اور انھیں ان کی ہمشیرہ کی پہلومیں سپردخاک کیاجائیگا۔
فاتحہ خوانی تخت جھالاوان انجیرہ میں ہوگی واضع رہے کہ نوابزادہ میرجلال خان زرکزئی زہری نے اپنے والد نواب نوروز خان زرکزئی زہری کے ساتھ مل کر ایوبی آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد اور مذاحمت کی جس کے پاداش میں انھیں عمر قید کی سزابھی دی گئی اور انھیں پے تحاشااذیتیں بھی پہنچائی گئی لیکن انہوں نے تمام ترمصائب،تکالیف اور مشکلات کاجوانمردی سے مقابلہ کرکے تاریخ رقم کردی۔