|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی لائر فورم کے جاری ایک بیان میں بولان میڈیکل کالج میں جعفرآباد اور کوہلو و دیگر اضلاع سے جعلی لوکل ڈومیسائل کے حامل افراد کو داخلہ دینے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت جعفر آباد اورکوہلو کے عوام طلبا سول سوسائٹی بولان میڈیکل کالج میں جعلی لوکل ڈومیسائل والوں کے خلاف احتجاج پر ہیں۔

بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے سیٹوں پر پہلے سے جعلی لوکل ڈومیسائل والوں کا قبضہ ہے ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل افراد کو وفاقی پوسٹوں پر ملازمتیں دی گئی ہیں جس کے خلاف نیشنل پارٹی نے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا آج ایک بار پھر جعلی لوکل ڈومیسائل کے حامل طلبا و طالبات کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں داخلہ دیا جارہا ہے۔

جس کے خلاف لوگ سراپہ احتجاج ہیں نیشنل پارٹی لائر فورم اس احتجاج میں لوگوں کے ساتھ ہیں اور نیشنل پارٹی لائر فورم لوگوں کے قانونی جنگ مفت میں لڑنے کا اعلان کرتے ہیں جعلی لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے قانونی معاونت کیلئے نیشنل پارٹی لائر فورم سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔