|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ نے کہا ہیے کہ لکپاس کے مقام پر ایف سی کے چیک پوسٹ کی وجہ سے روزانہ گھنٹوں تک ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہیے مریض ایمبولینس معذور افراد بزرگوں بچوں اور خواتین کو گھنٹوں اس چیک پوسٹ کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کی زحمت سے دوچار ہونا پڑتا ہیے۔

ملک بھر میں ہائی ویز پر کہیں بھی واش رومز کی سہولت ہی نہیں دوسری جانب ہر دو کلومیٹر پہ چیک پوسٹس پہ گاڑیوں کو روکنے سے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسافروں باالخصوص خواتین اور بزرگوں کی کیا حالت ہوگی . اسلم بلوچ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہیے کہ حکومت باالصوص سیکورٹی فورسز بلوچستان کے لوگوں کو انسان ہی تصور نہیں کرتے۔

ہر چیک پوسٹ پر سرعام سودا بازی ہیے اور عام مسافر بلاوجہ زہنی کرب کا شکار ہیں۔ لک پاس چیک پوسٹ تو کوسٹ گارڈ سے بدتر ہوگئی ہیے واہگہ بارڈر سے زیادہ سخت کردی گئی ہیے جیسا کہ دشمن ملک کے شہری کوئٹہ میں داخل ہورہیے ہیں یا کوئٹہ سے نکل رہیے ہیں۔ یہ سب کچھ سیکورٹی کے نام پر ڈیزل اور چھالیہ کمبل و اسکریب کے دھندے کے لیئے کیا جا رہا ہیے۔

اور وہ بھی امن امان و سیکورٹی کے نام پر . اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا ہیے کہ لکپاس چیک پوسٹ سمیت تمام غیر ضروری چیک پوسٹ ختم کیئے جاہیں جن پر دن رات سیکورٹی کے نام بھتہ وصولی کا کام ہوتا ہیے اور مسافروں کو کرب و اذیت کا نشانہ بنایا جاتا ہیے۔