|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

گدر: گدر کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کی محنت و کاوشوں سے پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا،افتتاحی تقریب بھی منعقد،اساتذ ہ کرام کے ساتھ سیاسی، سماجی و قبائلی رہنما اور طالب علموں کا بڑی تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق گدر کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کی محنت و کاوشوں سے گدر پبلک لائبریری کے نام سے ایک پبلک لائبریری کا قیام عمل لایا گیا ۔

اور آج گدر پبلک لائبریری کا افتتاح گدر کے ماہر تعلیم و سابق ہیڈ ماسٹر محمد پناہ صاحب نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنما میر مقبول جان گرگناڑی،میر عبدالمنان روینی،نوجوان اتحاد گدر کے چیئرمین ظفر بلوچ،محبوب علی زہری،ڈاکٹر نزیر احمد رودینی،نوجوان اتحاد گدر کے وائس چیئرمین حبیب زہری،میر قمر جان گرگناڑی،بی ایس او کے سی سی ممبر حفیظ بلوچ۔

ڈاکٹر عبدالوحید لانگو سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ گدر کے طالب علم بڑی تعداد میں موجود تھے افتتاحی تقریب سے گدر کے ماہر تعلیم و سابق ہیڈ ماسٹر محمد پناہ صاحب،میر مقبول جان گرگناڑی،بی ایس او کے سی سی ممبر حفیظ بلوچ،ڈاکٹر عبدالوحید لانگو،نوجوان اتحاد گدر کے وائس چیئرمین حبیب زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تعلیم کا بہت بڑا کردار ہے۔

نوجوان کتابوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں تعلیم اور لائبریری ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں کوئی تعلیمی درسگاہ ایک منظم لا?بریری کی ضرورت سے بے نیاز نہیں ہوسکتی۔

عملی زندگی کے راستے پر مسلسل گامزن رہنے کا ذریعہ لائبریری ہیں۔ ان کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ صحیح معنوں میں علم کے حصول کا ذریعہ ہیں۔یہاں پر ہر قسم کا علم بغیر کسی پابندی اور رکاوٹ کے مل جاتا ہے، اور مقررین نے گدر پبلک لائبریری کے کمیٹی کے ہمت کو سلام پیش کیے اور آخر میں گدر کے طالب علموں میں رجسٹر کاپیاں بھی تقسیم کیے گئے۔