|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نادرا آفس مستونگ کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے سے منتقلی کسی صورت قبول نہیں۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے نادرا آفس کو منتقل کرنے کے لیے نادرا حکام پر دباؤ ڈالنے کی نیشنل پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا آفس ڈسٹرکٹ کملیکس میں اس بلڈنگ میں قائم ہے ۔

جو ایک ناکارہ بلڈنگ تھی جسے نادرا نے مرمت کر کے فعال بنایا۔اور کئی برس سے یہی کام کررہا ہے اس سے قبل جب نادرا آفس مستونگ بازار میں واقع تھا تو جب بلوچستان میں حالات صحیح نہیں تھے اس وقت نادرا آفس کو جلایا گیا۔عدم تحفظ کی بنا پر ہی نادرا آفس کو ڈسٹرکٹ کملیکس میں جگہ فراہم کی گی تھی۔ اس سے قبل کئی ڈپٹی کمشنرز مستونگ میں فرائض سرانجام دئیے ۔

مگر کسی نے نادرا آفس کو منتقل کرنے کے بجا? نادرا آفس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سپورٹ کرتے رہے۔ مستونگ ایک قبائلی روایات رکھنے والا خطہ ہے اور شناختی کارڈ کے حصول کے لیے علاقے کے خواتین کثیر تعداد میں نادرا آفس آتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کملیکس میں نادرا آفس کی موجودگی خواتین کیلیے مناسب جگہ ہے۔ڈپٹی کمشنر شاید بلوچ پشتون روایات سے بے خبر نظر آتے ہیں۔

اگر روایات کی تقدس ان کو معلوم ہوتا تو وہ نادرا آفس کو ڈسٹرکٹ کملیکس سے باہر نکالنے کی بات نہ کرتے۔ نیشنل پارٹی واضع کرنا چاہٹی ہے کہ اگر نادرا آفس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو نیشنل پارٹی PDM میں شامل جماعتوں سے مل کر بھرپور احتجاج کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر مستونگ پر عائد ہوگی۔