|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے کے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ سلیکٹرز بھی اب اپنے فیصلوں پر پشیمان نظر آرہے ہیں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے ملک کو اس ڈگر پر پہنچا دیا گیا ہے کہ اب اسے ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا ۔

یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے ہماری خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ آج کوئی بھی ہمارا ساتھ دینے کو تیا رہی نہیں عمران خان نے خود کہا کہ ہمیں ڈھائی سال میں کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا کریں ہمیں پوری تیاری کرنے کے بعد ہی حکومت میں آنا چاہیئے تھا اس سے ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ فوج سمیت کسی ادارے سے نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے تمام اداروں کو ائین کے تحت اپنے فرائض ادا کرنے چاہئے۔

اس سے ملک جمہوری طو پر ر مظبوط ہوگا اور آئین کی پامالی کا سلسلہ بھی روکھ جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کے خلاف ہیں پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ پر واضع کرنا چاہتی ہے کہ آئین سب سے مقدس ہے ہم ائین پر عمل کرانا چاہتے ہیں ائین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والوں سے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر لڑائی جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر حکومت کیلئے وکٹ خالی نہیں چھوڑینگے۔

ہم ہر محاز پر حکومت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بھولنے میں بڑے ماہر ہیں جب وہ اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے قوم سے کہا کہ کہ اگر ملک میں مہنگائی ہوتی ہے تو اسکا زمہ دار وزیر اعظم ہوگا لیکن آج ملک میں مہنگائی سے عوام تنگ آکر اپنے بچوں کو دریاوں میں پھینک کر انھیں قتل کراتے ہیں لیکن وزیر اعظم کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے خلاف عوام احتجاج کرینگے تو میں استعفیٰ دے دونگا اسمیں بھی انہوں نے یو ٹرن لے لیا قوم سے ریاست مدینہ والا نظام لانے کا وعدہ کیا پھر کہا کہ میں چین کے نظام کے متاثر ہوں کھبی کہتا ہے کہ میں ایران اور ملائیشیا کے نظام سے متاثر ہوں ہمیں ڈر ہے کہ کل وہ کہیں گے کہ میں اسرائیل کے نظام سے بھی متاثر ہوں اور وہی نظام ملک میں اپلائی کرونگا امکے مسلسل جھو ٹ سے قوم پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی آٹا بجلی گیس تیل سمیت ہر ضروری اشیاء کو مہنگی کی جارہی ہے جس سے عوام کی زندگی آجیرن اور عذاب بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ انیس جنوری کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی و مطاہرہ کرینگے ۔

حکمران اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کا خیال دل سے نکال لے صوبوں کو پہلی مرتبہ این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ اور حق ملا اسے ختم کرنے کی صورت میں حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے انہوں نے کہا کہ تمام قوموں کو ائین نے جوڑ رکھا ہے اسمیں چھیڑ چھاڑ کے خطرناک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔