|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2021

 ایران کے وزیر خارجہ  نے مشرق وسطی میں امریکا کے بی 52 ایچ بمبار طیاروں کے گشت کے ردعمل میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حملہ آوروں کو کچلنے کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نےآج اپنے سرکاری ٹویٹر پیج پر لکھی۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اگر بی 52 ایچ بمباروں کا گشت، ایران کو ڈرانے یا انتباہ کرنے کے لیے ہے تو آپ کو یہ بھاری لاگت کو اپنے ٹیکس دہندگان کی صحت پر خرچ کرنا چاہئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے گذشتہ 200 سالوں میں جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے لیکن ہمیں حملہ آوروں کے کچلنے میں میں کوئی شک نہیں ہے۔

ظریف نے ٹرمپ کو بتایا کہ اس  حوالے سے  “اپنے قریبی دوستوں جو صدام کی حمایت کرتے تھے سے پوچھیں ”