تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکہ کے نئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر رکاوٹ کو شکست دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام امریکہ کے مستقبل کو بچانا ہے۔ ’اس کے لیے محض الفاظ نہیں بلکہ اقدامات درکار ہوں گے۔‘
’جمہوریت میں اس کے لیے سب سے ضروری اتحاد ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جو عناصر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ طاقتور ہیں لیکن وہ کوئی نئے نہیں۔‘