|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں نئے آئی جی پولیس محمد طاہررائے تعینات ہوتے ہی نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز میں کھلبلی مچ گئی ہے تعیناتی کو بچانے کیلئے وزراء سیاسی اکابرین کے پیچھے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے وزرائع کے مطابق سانحہ مچھ میں گیارہ کان کن مزدوروں کے قتل کے واقعہ کے بعد بلوچستان کے سابق آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کے اچانک تبادلہ کے بعد نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی تعنیاتی سے صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں ایس ایچ اوز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے بعد جہاں بلوچستان پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

وہاں پر نصیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ایس ایچ اوز میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے اپنی پوسٹنگ بچانے کیلئے وزراء سیاسی اکابرین کے پیچھے دوڑ لگا دی گئی ہے زرائع کے مطابق وزراء وسیاسی اکابرین بھی تعنیات ہونے والے نئے آئی جی بلوچستان کی پالیسی کا انتظار کرنے لگے ہیں۔

اپنے ہمدرد ایس ایچ اوز کو خاطر خواہ جواب دینے کی پوزیشن میں نظر نہیں آرہے ہیں محکمہ پولیس میں سخت حالات کو دیکھتے ہی ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے بعض ایس ایچ اوز نے اپنے مرشدوں سے بھی رابطے تیز کردیئے ہیں مزاروں میں کالے بکروں کی منتیں دینے شروع کردی ہیں۔آئندہ چند روز میں ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز کے بتادلوں کے امکانات ہیں۔