|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے وطن پہ پیرے ، میری سوچ پہ پیرے ، میری زبان پہ پیرے ، میرے کفن پہ پیرے ، میری قبر پہ بھی پیرے ،یہی تو ہے بلوچستان۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید کریمہ بلوچ کی کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے اور شہید کی جسد خاکی کو گھنٹوں لواحقین کے حوالے کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کا یہ عمل بلوچ قوم کے غم و غصے کا باعث بننے گا آمر مشرف نے شہید نواب اکبر خان بگٹی اور اس سے پہلے کے حکمرانوں نے شہداء کے ساتھ جو رویہ روا رکھا آج بھی اسی طرز پر کی پالیسیوں کو دوام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خوفزدہ حکومت کے اس عمل کے بعد شکوک و شبہات کا بڑھنا فطری عمل ہے پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر یہی روش روا رکھی گئی تو یقینا بلوچستان کے حالات مزید مخدوش ہوں گے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کراچی میں شہید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دی جاتی تاکہ لوگ شہید کریمہ بلوچ جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی ‘ بلوچستان میں مشرف کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہیں۔

نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دینے میں کیا قباحت تھی بلوچوں کیجنازے روکنے کی پالیسی ہنوز جاری ہے جو انسانی حقوق ‘ انسانیت کے منافی اقدام ہے بلوچستان کے معاملات کے حل کرنے کی بجائے ناروا پالیسیاں ‘ ناانصافیاں جاری ہیں اصل حکمرانطاقت کے ذریعے بلوچستان کے حالات کو حل کرنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے قوموں کو بزور طاقت ختم کرنا ممکن نہیںاس سے قبل بھی جتنے بھی آمر حکمران ‘ سول ڈکٹیٹر آئے انہوں نے جب بھی طاقت کا سہرا لیا حالات کی خرابی کی ذمہ داری ایسی پالیسیاں ہیں ۔

2 Responses to “کریمہ بلوچ کی نماز جنازے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، حکمران بلوچستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، بی این پی میرے وطن پہ پیرے میرے کفن پہ پیرے اختر مینگل کا ٹوئٹ”

  1. Fazande Balochista

    Zameen walon pe rehm karo asman wala tum pe rehm karega
    حديث. ارحمو من في الأرض يرحمكم من في السماء

  2. Fareesa

    It seems we haven’t learned lesson from the past, separation of the Eastern wing, now Bangladesh. No one was held accountable for that tragedy. Now we are denying the rights to people of Balochistan, we claim to be Democratic Islamic Republic of Pakistan & yet we see no democracy.

Comments are closed.