|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

واشنگٹن: امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان ، امریکہ اور افغانستان کے سفر کے لئے انتباہ جاری کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ امریکی شہری کو وڈ اور دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پاکستان۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی شہری لائن آف کنٹرول اور بلو چستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کے لئے تمام افغان علاقوں کا سفر بھی خطرناک ہے کیونکہ وہاں دہشتگردی کے ساتھ ساتھ اغواہ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔