|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

گوادر: گوادر پولیس کی تاریخی کاروائی تین مختلف چھاپوں میں بڑی تعداد میں چرس شیشہ اور کرسٹل قبضے میں لے لیا، چار ملزمان گرفتار، ? ضلع بھر میں منشیات کی ضلع خمع کے لیئے پولیس نے کمر کس لی ہے منشیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

ایس ایس پی پولیس ڈاکٹر فرحان زاہد کی میڈیا کو بریفنگ، انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیئے مصدقہ اطلاعات کی بنا پر رواں ہفتہ تین مختلف کاروائیوں میں مجموعی طورپر 237 کلو گرام چرس 68 کلو گرام شیشہ اور 27 کلو گرام کرسٹل برآمد کرلیا گیا ، ایس ایچ او انسپکٹر خالد حسین مینگل نے میر جمع بازار کارواٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم داد بخش ولد موسیٰ کو دھر لیا ۔

جس کے قبضے سے 220 کلو گرام چرس 40 کلو گرام شیشہ برآمد کیا ، جبکہ دوسری کاروائی میں انسپکٹر امجد علی نے ڈنڈو کلانچ میں ولی داد ولد سخیداد کے قبضے 50 کلو گرام چرس اور 10 کلو گرام شیشہ ایک ایس ایم جی رائفل برآمد کرلیا ۔ تیسری کاروائی میں انسپکٹر خالد حسین مینگل نے کاروائی کرتے ہوئے چھب ریکانی میں 27 کلو گرام کرسٹل 28 کلو گرام شیشہ اور 17 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان (1) گنج بخش (2) مراد بخش پسران عثمان کو گرفتار کرلیا۔

? ملزمان کے خلاف 6/9c دفعہ اور 13 ڈی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی فرحان زاہد نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کی تعریف کی اور انہیں معاشرے میں اس ناسور کے خاتمہ کے لیئے مزید کاروائیوں کی ہدایت کی ۔