|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

واشنگٹن: امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

 سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہو گا اور ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ یا انہیں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کارروائی کیسے ہو گی اور وہ کب تک چلے گیں یا ہر فریق گواہ کو کال کرنے کا اہل ہو گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دو بار منظوری دے چکا ہے۔ سابق صدر پر امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فساد کو بھڑکانے کا الزام ہے۔