لورالائی:صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کے فرزند اور بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل اور عبیداللہ خان اوتمانخیل نے کہا ہے کہ اقتدار عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کر یں گے بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے لورالائی کے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام کے تما م بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر میں ِمختلف وفود جنہوںنے اپنے مسائل اور اپنے علاقے کے مسائل اور اس میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کی اصغر خان اوتمانخیل اور عبیداللہ خان اوتمانخیل نے ان کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لورالائی شہر اور گردنواح کے علاقوں میں بجلی کے مسلہ اور پینے کے پانی کے مسائل کے حل کیلئے ہم نے خصوصی اقدامات کیئے ہیں۔
اور بجلی کے مسلئے کے مستقل حل کیلئے ہم نے چار نئے فیڈرز منظور کروا لئے ہیں جس سے کافی حد تک لوڈشیڈنگ کے مسلہ حل ہوجائے گا اس کے ساتھ ساتھ ہم نے پینے کے پانی کے مستقل حل کیلئے ہم نے تین پرانے بور بحال کروا دیئے ہیں اور مزید دوبور لگائے گئے ہیں ان تمام کو انشاء اللہ شمسی توانائی پر منتقل کرکے لورالائی کے شہریوں کو بلاتعطل پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ ہم عوام کے تمام بنیادی مسائل آہستہ آہستہ حل کریں گے اور ہم جدوجہد میں مصروف ہیں عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین مشن اور فرض ہے ۔
اور ہم عوام کو جوبداہ ہیں لورالائی کے عوام اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اصغر خان اوتما نخیل نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی میں خوشحالی آئے گی جس سے عام آدمی کو فائد ہ پنچے گا ان تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے پوری طرح مستعفید ہوسکیں انہوںنے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کررہے ہیںانشااللہ ان ترقیاتی منصو بوں کی تکمیل سے لورالائی شہر اوراس کے عوام ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے ہم عوام کو جوبداہ ہیں اور عوام ہمارا کسی بھی وقت احتسا ب کرسکتی ہے۔