|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات حافظ حمد اللہ نے گورنر سندھ کی طرف کتے کو گاڑی پر سیر کرانے پر ردعمل میں کہا کہ گورنر کی گاڑی میں کتے سیر کر رہے ہیں اور ملک میں لوگ بھوک افلاس اور مہنگائی سے تنگ آ کر خود کشیاں کررہے ہیں۔

غریب غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے۔ والدین غربت سے اپنے بچوں کو مار دیتے یا نہر میں پھینک دیتے ہیں ۔مگر سندھ میں کتا شاہانہ انداز میں پروٹوکول میں سیر کر رہا ۔ نااہل حکمرانوں کو انسانوں سے نہیں کتوں سے پیار ہے۔ملک میں،مشہور مزاحیہ اداکار ،چارلی چیپلن، اور انکی ٹیم کی حکومت ہے جوکہ مسخرے کے علاوہ اور کچھ نہیں،واہ یہ تبدیلی۔

واہ یہ ہے نیاپاکستان۔واہ یہ ہے ایک پاکستان۔واہ یہ ہے تبدیلی جسکا قوم کے ساتھ وعدہ کیاگیاتھا۔آپنے تو ،،مدینے،،کی ریاست قائم کرنے کاوعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا لوگ غربت مہنگائی۔بیروزگاری اور لاقانونیت کیوجہ سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔