|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقا میں وبا کی دوسری لہر طویل ہو سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم کی کئی افریقی ممالک میں بھی تشخیص ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقا میں موجود کورونا کی نئی قسم افریقا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہو سکتی ہے۔

 جنوبی افریقا میں پائی جانے والی کورونا کی نئی قسم برطانیہ اور برازیل میں پائی جانے والی اقسام سے کم خطرناک ہے لیکن اس کی تغیر پزیری اسے 50 فیصد آسان بناتی ہے کہ پہلے سے کنٹرول سے باہر صورت حال کو مزید بدتر بنا دے۔

جنوبی افریقا میں کورونا مریضوں پر کی گئی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق 90 فیصد مریضوں میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کی مدد سے جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کی جاننے میں مدد ملی ہے۔