|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

تربت: گروک ندی کے قریب باپ اور جوان بیٹے کی لاشیں برآمد، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ شب بلیدہ روڈ کے قریب گروک ندی سے دو لاشیں برآمد کرلی گئیں جن کا تعلق سری کہن تربت سے ہے۔

مقتولین باپ اور ان کے جوان سال بیٹے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاشیں گاؤں سے کچھ فاصلے پر بلیدہ جانے والی سڑک کے قریب پھینک دیں۔اطلاع کے مطابق دونوں باپ بیٹے گزشتہ جمعہ سے لاپتہ تھے تاہم ان کے قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔