|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2021

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے۔ 

جنوبی افریقی کرکٹر نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے تشبیہ دی۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تین میدانوں کے اطراف کی جگہ انھیں بہت بہترین لگیں جن میں نیولینڈز، دھرم شالا اور گوادر شامل ہیں۔