|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2021

جھل مگسی: جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی مسافر ویگن روڈ خراب ہونے کی وجہ سے الٹ گئی حادثے میں ڈرائیور سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ کے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر رخسانہ مگسی کی نگرانی میں زخمیوں کو طبعی امداد دی گئی ہسپتال زرائع کے مطابق بارہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا وین کے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جو کہ دیگر تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔