گوادر: ایران کا 13 ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی حکومتی وفد گوادر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر) عبدالکبیر خان زرکون کے ساتھ ایرانی وفد کی بارڈر ٹریڈ سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوئی، اجلاس میں پاک ایران سرحد پر دوطرفہ تجارت کے منصوبوں پر غور، بارڈر ٹریڈ سے متعلق 250 بارڈر اور مند ردیگ بارڈر پر جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت سے گوادر اور کیچ میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ہمسایہ ملک ایران سے تجارت سے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔