|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2021

سری لنکا نے بھارت اور جاپان کے ساتھ کیا گیا پورٹ معاہدہ ختم کردیا۔

کولمبو پورٹ پراسٹریٹیجک کنٹینر ٹرمینل کے لیے تینوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹرمینل کے 49 فیصد شیئرزبھارت اورجاپان کی ملکیت ہونے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سری لنکن ٹریڈ یونین اورحزب اختلاف کی جماعتیں معاہدہ ختم کرنے پر زوردے رہی تھیں جس کے بعد سری لنکا نے یہ معاہدہ ختم کردیا۔