|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

مچھ : بی اینڈ آر کی زیر نگرانی پل تا مچھ بازار روڈ کی مرمت کا کام ادھورا ہی رہ گیا ٹھیکیدار نے مرمت کے نام پر روڈ کو جگہ جگہ سے کٹس لگاکر چھوڑ دیا کمشنر نصیر آباد کے نوٹس اور فوری مرمت کے یقین دہانی کے باوجود بھی کام شروع نہ ہوسکا مچھ کے سیاسی عوامی حلقوں کا فوری روڑ کو مرمت کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق چند ماہ قبل پل تا مچھ بازار روڑ جوکہ تقریبا تین کلو میٹر کے فاصلے پر محیط ہیں کو محکمہ بی اینڈ آر کے زیر نگرانی مرمت کیلئے جگہ جگہ سے کٹس لگاکر چھوڑدیا گیا ہے ۔

جس سے روڑ کی حالت مزید خراب ہوکررہ گئی ہے روڑ کی ٹوٹ پھوٹ اور جگہ جگہ کٹس لگانے کیوجہ سے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کمشنر نصیر آباد کا دورہ مچھ کے موقع پرعوام نے روڑ کی تعمیر میں تاخیر کے متعلق آگاہ بھی کیا۔

کمشنر نے تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مرمت کی یقین دہانی کرائی لیکن کمشنر کے نوٹس کے تین ماہ کے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تاحال روڑ کی مرمتی کام شروع نہ ہوسکا مچھ کے سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڑ کی تعمیر کو فوری یقینی بناکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔