بھارت میں سرکاری افسر رمیش پوار نے پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا ویسے تو دُنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے بچنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے جو ہر ایک شخص کے لیے معمولی سی بات ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری افسر نے سینیٹائزر ہاتھ پر لگانے کے بجائے پی لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں بجٹ کمیٹی کا اجلاس جاری تھا، اسی دوران سرکاری افسر رمیش پوار جیسے ہی بجٹ کے دستاویزات دِکھانے کے بعد کُرسی پر بیٹھے تو اپنے سامنے رکھی سینیٹائزر کی بوتل کا پانی سمجھ کر پی گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیش پوار برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔