|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2021

برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغواء کار کو پکڑنے کے لیے طیارے کو اڑان بھرنے سے رکوا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پولیس کی جانب سے مشتبہ اغواء کار کو پکڑنے کے لیے طیارہ اڑنے سے رکوانے کا واقعہ ایک بچی کے اغواء کیئے جانے کی اطلاع پر پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص خاتون کی اجازت کے بغیر اس کی 4 سال کی بیٹی کو لے کر رومانیہ جا رہا تھا۔

برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے کے لیے ٹیکسی کے دوران رکوا دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مغوی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔