قلات: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کاواحدمقصد ملک پر بائیس کرروڑ عوام کی حقیقی حکمرانی قائم کرنا، اورمضبو ط مستحکم جمہوریت رائج کرنا، انتخابات میں اداروں کی مداخلت کو بندکرنا اور ملکی اداروں کاسیاست میں مداخلت کاراستہ روکنا ہے پی ڈی ایم کی قیام اورجدوجہد نے سلیکٹڈ حکمرانون کی نیندیں حرام کردی ہے۔
پی ڈی ا یم کے اندراختلافات کی باتیں کرنا حکومت اوران کے نااہل ترجمانوں کو زیب نہیں دیتا ہے حکومت نام نہاد ترجمانوں کی پی ڈی ایم کے بارے میں رائے قائم کرنے کاحق کس نے دیا ہے پی ڈی ایم اپنے مقاصد کے حصول تک قائم ودائم رہے گی پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے۔
پی ڈی ایم میں اختلافات کی باتین سلیکٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اوران کی پی ڈی ایم فوبیا کوظہار کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے جماعتوں میں کوئی اختلافات نہیں ہے دریں اثناء پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلہ کرتی ہے مخالفین کے ان باتوں میں کوئی وزن نہیں ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہوچکی ہے تحریکیں چلتی رہتی ہے تحریکوں کے مقاصدکے حصول میں وقت لگتا ہے مگرپی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوکررہے گی۔
پی ڈی ایم سلیکٹد نااہل حکمرانوں کو گھربھیجنے اورملک میں مداخلت سے پاک انتخابات تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی مولانا حیدرینے کہ اکہ پی ڈی ایم ملک میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنے مشترکہ امیدوار کھڑے کردیے ہیں اورسینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم متحدہوکر لڑے گی اورآئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم کی یہ اتحاد قائم رہے گی۔
اورملک بھر میں سیاسی اتحاد اورسیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کیا جائے گاانہو ں نے کہاکہ بلوچستان میں پشین کے حلقہ پی بی 20 پر آج ضمنی انتخابات کی ووٹنگ ہونگی اس حلقے سے جمیعت علمائے اسلام کی امیدوار حصہ لے رہی ہے جو پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں مشترکہ امیدوار ہے اورانہیں توقع ہے اس حلقے سے پی ڈی ایم کامشترکہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی دورمیں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے گزشتہ دوماہ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں پانچ بار اوربجلی وگیس کی قیمتوں تین تین بار اضافہ کردیا گیا ہے اورایک دفعہ پھر پیٹرولیم بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی خبریں آرہی ہے اسی طرح اشیائے خوخوردونوش چینی، گھی، آٹا ودیگر اشیاء کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
اورعمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے لیے مہنگائی پرقابو پانا مشکل سے مشکل ترہوتا جارہا ہے اگرموجودہ حکومت کچھ اوروقت ملک پر مسلط ہوا توملک دیوالیہ ہوجائے گا اس معاشی صورتحال سے ملک کی سلامتی اور استحکام کوبھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ اس ملک اورپاکستانی قوم کو عمران خان اورسلیکٹڈحکومت سے جتنی جلدی ہوسکے چھٹکارا دلانا بے حد ضروری ہے اوراس کے لیے پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری رہے گی جب تک موجودہ نااہل حکومت کاخاتمہ نہیں ہوگا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔