|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

صحبت پور: پولیس تھانہ RD238کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شیرخان بگٹی شہید۔پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن چار ملزمان گرفتار۔شہیدپولیس اہلکارشیرخان بگٹی کی نمازجنازہ پولیس لائن صحبت پورمیں اداکی گئی۔پولیس کے چاک وچوبنددستے نے شہیداہلکارکو سلامی پیش کی۔

شہیدکے نمازجنازہ میں SSPصحبت پور میرحسین احمدلہڑی، SSPجعفرآبادافتخاراحمد،SSPنصیرآبادعبدالحئی بلوچ سیاسی سماجی شخصیات، شہریوں،تاجربرادری اور صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ RD238علاقے میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کاچھاپہ پہلے سے مورچہ بند ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے گولی لگنے پر کانسٹیبل شیرخان ہیجوانی بگٹی موقع پر شہیدہوگیا۔تاہم ضلع بھر سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔ SSPصحبت پور میرحسین احمدلہڑی نے DSPسنہڑی اخترعلی بگٹی، DSPجان محمدکھوسہ کے ہمراہ خودآپریشن کی نگرانی کی اور علاقے کو گھیراڈال کرملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ کے بعد پولیس ملزمان چھٹہ عرف رگو ولد موریا قوم نندوانی۔

گل بہارولد چھٹہ عرف رگو، منٹھار ولد موریا اور دلدار ولد چھٹہ عرف رگو کو گرفتارکرلیا۔شہید اہلکار کی میت BHUصحبت پور لائی گئی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد پولیس لائن صحبت پور میں شہید پولیس اہلکار شیرخان بگٹی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ میں SSPصحبت پور میرحسین احمد لہڑی، SSPجعفرآباد افتخار احمد،SSPنصیرآبادعبدالحئی بلوچ۔

DSPجان محمدکھوسہ، DSPاخترعلی بگٹی، دیگرتمام تھانوں کے SHO.s، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، سیاسی سماجی شخصیات، شہریوں، تاجربرادری اور صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے شہیداہلکارکو سلامی پیش کی۔بعدازاں شہیداہلکارشیرخان بگٹی کی تدفین ان کے آبائی گاؤں سوڈھا خان بگٹی میں کی گئی۔