|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2021

کراچی : مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے لیاری لٹریری فورم ، رژن لبزانکی چاگرد ، انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ لینگویسٹکس کے زیراہتمام ملا فاضل ہال چاکیواڑہ لیاری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب دو حصوں کا پر مشتمل تھی ۔ پہلے حصے میں عبدالسلام عارف ، رحیم مہر ، اسحاق خاموش اور ناز بارکزئی نے بلوچی زبان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ تقریب کے اس حصے کی میزبانی عمران فاکر کررہے تھے ۔

تقریب کے دوسرے حصے میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مشاعرے کی صدارت بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ ظفر کریم کررہے تھے ۔ جبکہ خاص مہمانان میں اصغر علی آزگ اور چاہبار کے شاعر عبدالوہاب دامنی اور حسن علی حسن شامل تھے ۔

مشاعرے میں غفور صاحبداد ، ندیم لاشاری ، سمین زیب ،
عبدوست رحیم ، میر رحمان ساگر ، صابر ناگمان ، صدیق گل ، گمشاد مرید ، عزت راہی ، حنیف ناشاد ، غلام حیدر ناز ، عزیز ارمان و دیگر نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔

تقریب کے اس حصے کی میزبانی اصغر لعل اور شریف شاد کررہے تھے۔