|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2024

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے تناظر میں مودی سرکار  واٹس ایپ قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ماضی میں مودی کی حکومت نے کئی مرتبہ اپنے مخالفین کے فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنےکے لیےمختلف سافٹ ویئرز کا استعمال کیا اور جاسوسی کی۔

اب مودی حکومت نے مخالفین کےواٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی پر زور دینا شروع کیا ہے۔ 

چونکہ پرائیویسی کے باعث واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے  لہٰذا یہ صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہے، اسی لیے واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ انکرپشن کو توڑنے پرمجبورکیا گیا تو  بھارت میں واٹس ایپ اپنا آپریشن بند کردے گا۔

واٹس ایپ  اور مودی حکومت کےدرمیان یہ تنازع اب دہلی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں عدالت میں واٹس ایپ کے وکیل نے صاف الفاظ میں بیان کیا کہ اگر ایپ پر دباؤ ڈالا تو کمپنی بھارت میں سروسز بند کردے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *