|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2021

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کم از کم 75 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں کی مدد سے ہلاک کیا گیا، فسادات میں 75 قیدیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔

حکام کے مطابق 800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پا کر امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا اور اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔