ترجمان پاک فوج نے جبری طور پر لاپتا افراد کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ’لاپتا افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیش رفت کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس کمیشن کے پاس 6 ہزار سے زائد افراد کے گمشدہ ہونے کے مقدمات تھے جن میں سے 4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں جبکہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چند لاپتا افراد کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا کئی روز جاری رکھنے کے بعد ختم کیا ہے۔
لاپتا افراد کے اہل خانہ نے یہ دھرنا وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کیا کہ اگلے ماہ وزیر اعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔