|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سردار یار محمد رند کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم ہاؤس کی جانب سے ضلع بولان کے ترقیاتی فنڈز کی بیکڑ یا کسی دوسرے علاقے منتقلی کی بات محض قیاس آرائی ہے،

میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بولان و ملحقہ علاقوں میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے عارضی طور پر تعطل کا شکار ہیں لہذا اس حوالے سے خدشے کا اظہار کرتا کہ فنڈز کسی دوسرے علاقے میں منتقل کیے گئے ہیں

حقیقت کے بر خلاف ہے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سردار یار محمد رند علاقے کے بااثر شخصیت میں سے ہیں اگر وہ قبائلی تنازعات سمیت قیام امن کیلئے جاری کوششوں میں معاونت کریں تو جلد ہی ان ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بولان کے ترقیاتی فنڈز کہیں منتقل نہیں کیے گئے ہیں

اور نہ ہی کسی کو اجازت ہوگی گی کہ وہ ان فنڈز کو دوسری جگہ خرچ کرے لہذا اس ضمن میں حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پورے صوبے کے تمام علاقوں کیلئے مختص فنڈز کو بلا کسی روک ٹوک اپنے اصل جگہ پر خرچ کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *