کوئٹہ : سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرائے جانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں عمارت گرائے جانے کے حوالے سے مجوزہ ٹینڈر کو کالعدم قرار دینے معاملے میں اسٹے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جمعرات کو سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سیال خان کاکڑ ایڈووکیٹ کے ذریعے بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرائے جانے کے حکومتی اقدام کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مجوزہ ٹینڈر کو کالعدم قرار دینے،
کیس کو ترجیحی بنیادوں پر مقرر کرنے اور معاملے میں اسٹے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت صوبے کا قیمتی اثاثہ ہے اس کو برقرار رکھا جائے،
اس وقت صوبے میں بہت سے بڑے بڑے مسائل ہیں لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں، جامعات معاشی بحران سے دوچار ہیں اس جانب توجہ دی جائے۔
Leave a Reply