|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

دالبندین: مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور۔تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اب تو روز کا معمول بن چکا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔

بالخصوص مرغی کے گوشت میں اضافے نے اوسان خطا کر دیئے ہیں مرغی کا گوشت جو کہ پہلے 380 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا مگر دکانداروں نے اچانک فی کلو گوشت میں 90 روپے اضافہ کرکے 470 روپے فی کلو کردیا گیا ہے جو کہ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے ۔

عوامی وسماجی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محض بازار کے دورے کرنے سے مہنگائی ہر گز کنٹرول نہیں کی جاسکتی بلکہ بے لگام مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے عوامی وسماجی حلقوں نے مرغی کے گوشت کی سابقہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔